اسرائیلی اپوزیشن لیڈر کا نیتن یاہو سے مستعفی ہونے کا مطالبہ

تل ابیب، اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ نے مستعفی ہونے کا مطالبہ کر دیا ہے۔

بین الاقوامی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی ٹی وی کو انٹرویو میں اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ نیتن یاہو اسرائیلی عوام کا اعتماد کھو چکے ہیں، وہ وزیراعظم کی حیثیت سے مزید کام جاری نہیں رکھ سکتے۔

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر یائر لاپڈ کا کہنا تھا کہ اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو عالمی برادری اور سکیورٹی اسٹیبلشمنٹ کا بھی اعتماد کھو چکے ہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ نیتن یاہو اور اسرائیلی سکیورٹی حکام نے 7 اکتوبر کے حملوں میں ناقابل معافی ناکامی کا ارتکاب کیا ہے۔

اسرائیلی اپوزیشن لیڈر نے 7 اکتوبر کے حملے روکنے میں ناکامی پر مطالبہ کیا کہ نیتن یاہو اپنے عہدے سے فوری مستعفی ہو جائیں اور اسرائیل میں نئے الیکشن کرائے جائیں۔

یاد رہے کہ اسرائیل پر حماس کے حملوں کے بعد اسرائیلی وزیر اعظم نے اپوزیشن لیڈر بینی گینٹز کے ساتھ دوران جنگ ایمرجنسی حکومت کے قیام کا معاہدہ کیا تھا تاہم یائر لاپڈ نے اس ایمرجنسی حکومت کا حصہ بننے سے منع کردیا تھا۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں