ترکی میں آئی ایس، گولین تحریک کے 49 مشتبہ افراد کےخلاف وارنٹ گرفتاری جاری

انقرہ، ترک کے افسران نے اسلامک اسٹیٹ (آئی ایس) اور گولین تحریک سے مبینہ روابط کے تعلق سے دو تحقیقات کے بعد 49 مشتبہ افراد کے لئے وارنٹ گرفتاری جاری کیے ہیں۔

چیف پبلک پراسیکیوٹر کے دفتر نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ دفتر نے کہا کہ ان میں سے 16 کا گولین تحریک سے تعلق ہونے کا شبہ ہے، جن میں سے 11 کو دارالحکومت انقرہ سے حراست میں لیا گیا ہے۔

ترک حکومت نے گولین کی تحریک پر 15 جولائی 2016 کو ناکام بغاوت کی منصوبہ بندی کرنے کا الزام لگایا ہے، جس میں کم از کم 250 افراد مارے گئے تھے۔ حکومت نے گولین تحریک کے خلاف بڑے پیمانے پر مہم شروع کر رکھی ہے۔

دریں اثنا، آٹھ صوبوں میں دہشت گردی کی مالی معاونت کی روک تھام کےقانون کی خلاف ورزی کرنے اور مسلح دہشت گرد تنظیم کے رکن ہونے کے الزام میں 33 آئی ایس مشتبہ افراد کے خلاف بھی نوٹس جاری کیے گئے ہیں۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں