چین میں کوئلے کی کان میں حادثہ، 12 افراد ہلاک

بیجنگ، چین کے شمال مشرقی صوبے ہیلونگ جیانگ میں کوئلے کی ایک کان میں حادثے میں کم از کم 12 افراد ہلاک اور 13 دیگر زخمی ہوگئے۔

یہ معلومات جمعرات کو سی سی ٹی وی براڈکاسٹر نے مقامی حکام کے حوالے سے دی۔
یہ حادثہ بدھ کو مقامی وقت کے مطابق سہ پہر 3:50 بجے (07:50 جی ایم ٹی) جیکسی شہر میں پیش آیا۔

حادثے کی وجوہات کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں