لبنان -اسرائیل سرحدی جھڑپ میں حزب اللہ کے دو جنگجو ہلاک

بیروت، لبنان کے شیعہ مسلح گروپ اور اسرائیلی فورسز کے درمیان جھڑپوں میں حزب اللہ کے دو جنگجو ہلاک اور تین عام شہری زخمی ہو گئے۔

لبنان کے فوجی ذرائع نے چین کی خبر رساں ایجنسی ژنہوا کو بتایا کہ جمعہ کو جنوبی لبنان کے مختلف سرحدی گاؤوں اور قصبوں پر اسرائیلی گولہ باری اور ڈرون حملوں میں حزب اللہ کے دو جنگجو ہلاک اور تین شہری زخمی ہو گئے۔

اسی دوران حزب اللہ نے کہا کہ اس کے جنگجوؤں نے اسرائیلی فوجی ٹھکانوں پر حملہ کیا، جس میں المنارہ اور ایون میناچم بستیوں میں اسرائیلی فوجیوں کی ٹکڑی اور الموتیلا بستی میں ایک پیدل فورس شامل ہے۔ اس حملے میں اسرائیلی فریق کو کچھ جانی نقصان پہنچا۔

اسرائیلی فوج نے کہا کہ شمالی اسرائیل کے علاقے شتولا میں حزب اللہ کے راکٹ حملے میں اس کا ایک فوجی ہلاک اور دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔

واضح رہے کہ حزب اللہ کی حماس کی حمایت کی وجہ سے 8 اکتوبر سے لبنان اسرائیل سرحد پر کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں