ڈھاکہ، بنگلہ دیش میں وزارت داخلہ نے آئندہ ماہ ہونے والے عام انتخابات کے لیے تین دن کے لیے گاڑیوں کی نقل و حرکت پر پابندی لگا دی ہے۔ وزارت کے پبلک سیکورٹی ڈویژن نے ہفتہ کو جاری ایک سرکلر میں یہ اطلاع دی۔
ریلیز کے مطابق پابندی کا اطلاق 5 جنوری کی نصف شب سے 8 جنوری کی نصف شب تک ہو گا۔ انتخابی علاقوں میں 6 جنوری کی نصف شب سے 7 جنوری کی رات گئے تک ٹیکسیوں، مائیکرو بسوں، پک اپ، ٹرکوں، لانچوں اور انجن سے چلنے والی کشتیوں (مخصوص راستوں کے علاوہ) کی نقل و حرکت پر بھی پابندی ہوگی۔
ریلیز کے مطابق امیدواروں، قانون نافذ کرنے والے اداروں، مسلح افواج، انتظامیہ کے اہلکاروں، مجاز مبصرین اور پولنگ ایجنٹس کو اپنی گاڑیوں پر الیکشن کمیشن کے اسٹیکرز استعمال کرنا ہوں گے۔ اس پابندی کا اطلاق قومی شاہراہوں پر نہیں ہوگا۔
یو این آئی۔ این یو۔