فلپائن میں سڑک حادثے میں 5 لوگوں کی موت، 3 زخمی

منیلا، منیلا کے جنوبی صوبہ باتنگاس میں ہفتہ کے روز تیز رفتار کار ایک ٹرک سے ٹکرا گئی جس میں پانچ لوگوں کی موت ہوگئی اور تین دیگر زخمی ہو گئے۔

پولس نے بتایا کہ یہ واقعہ سنیچر کی صبح صوبہ کے سینٹو ٹوماس علاقے میں پیش آیا، اور حادثے کے مہلوکین اور زخمی ہونے والے تمام افراد کار میں سفر کررہے تھے۔

پولس کی ابتدائی تفتیش سے معلوم ہوا ہے کہ حادثہ کے وقت کار کا ڈرائیور کو نیند آگئی تھی، جس کی وجہ سے گاڑی بے قابو ہوکر مخالف لین میں چلی گئی اور ٹرک سے ٹکرا گئی۔

یو این آئی۔ م ش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں