اسرائیل حماس جنگ: اسرائیل نے غزہ پر حملے جاری

غزہ، اسرائیل نے نصرت پناہ گزین کیمپ اور خان یونس پر تازہ حملوں کے ساتھ ہفتہ کو بھی غزہ پر اپنی مہلک بمباری جاری رکھی۔

غزہ پر آج کے اسرائیلی فضائی حملوں کے دوران شہر کے بنیادی ڈھانچے کو بہت زیادہ نقصان پہنچا ہے۔ فلسطینی موبائل واٹر ٹینکوں سے پانی لینے کے لیے لوگوں کو قطار میں کھڑے دیکھا گیا ہے۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے انکلیو میں انسانی امداد میں اضافے کے لیے ایک قرارداد منظور کی ہے تاہم انسانی ہمدردی کے لیے کام کرنے والے گروپوں نے جنگ بندی کا مطالبہ کیا ہے۔

ورلڈ ہیلتھ آرگنائزیشن (ڈبلیو ایچ او) کے سربراہ نے اپنے انتباہ کا اعادہ کیا کہ ‘غزہ میں قحط کا خطرہ بہت زیادہ ہے’ کیونکہ دونوں فریقوں کے درمیان جاری جنگ خوراک اور دیگر ضروری سامان تک رسائی کو روک رہی ہے۔

غزہ کے میڈیا آفس کے مطابق 7 اکتوبر سے غزہ پر اسرائیلی حملوں میں کم از کم 20 ہزار افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ حماس کی طرف سے داغے گئے راکٹ حملوں کی وجہ سے تقریباً 1140 افراد ہلاک اور 240 افراد کو حماس کے دہشت گردوں نے یرغمال بنا لیا تھا۔

یواین آئی۔ ظ ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں