اسرائیلی فوج آنے والے ہفتوں میں غزہ کی پٹی پر زمینی حملے بند کرنے کی تیاری میں ہے

تل ابیب، اسرائیلی فوج آنے والے ہفتوں میں غزہ کی پٹی پر اپنے زمینی حملے بند کرنے کی تیاری کر رہی ہے۔

نامعلوم ذرائع کی بنیاد پر اسرائیل کے سرکاری ٹیلی ویژن KAN کی خبر میں،”آپریشنل کامیابیوں کی بنیاد پر، اسرائیلی فوج آنے والے ہفتوں میں غزہ میں تنازع کے تیسرے مرحلے میں جانے کی تیاری کر رہی ہے۔”

ترک میڈیا کے مطابق اسرائیلی حکام کا کہنا تھا کہ “تیسرے مرحلے میں غزہ کی پٹی میں زمینی ہتھکنڈوں کو ختم کرنا، فورسز کو کم کرنا، ریزرو فورسز کو غیر فعال کرنا، فضائی حملوں کا سہارا لینا، اور اسرائیل اور غزہ کی پٹی کی سرحد پر بفر زون بنانا شامل ہے۔”

خبروں میں یہ بھی بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج نے “غزہ کی پٹی کے شمال میں زیادہ تر علاقے کا کنٹرول سنبھال لیا ہے، لیکن جنوبی علاقے میں پیش قدمی کرنے میں بڑی مشکلات کا سامنا ہے۔”

اسرائیلی فوج نے اعلان کیا کہ اس کے 472 فوجی مارے گئے، جن میں سے 139 غزہ کی پٹی پر حملے شروع ہونے کے بعد سے زمینی کاروائیوں کے عمل میں ہلاک ہو گئے تھے۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں