ژننگ، چین کے شمال مغربی علاقے میں حالیہ زلزلے سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 32 ہو گئی ہے۔
چنگھائی صوبے میں ہلاکتوں کی تعداد 18 سے بڑھ کر 32 ہو گئی، دو افراد ابھی تک لاپتہ ہیں، یہ بات چنگھائی ایمرجنسی مینجمنٹ ڈپارٹمنٹ نے پیر کو بتائی۔ اس دوران بڑی تعداد میں لوگ زخمی بھی ہوئے ہیں۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔
محکمہ کے مطابق شمال مغربی گانسو اور چنگھائی صوبوں میں 18 دسمبر کو آنے والے زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 6.2 تھی۔ جس سے بڑے پیمانے پر نقصان ہوا ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔