ہم گونگے شیطانوں میں سے نہیں ہیں جو ظلم کے سامنے خاموش رہیں گے: صدر ایردوان

انقرہ، ترکیہ کے صدر رجب طیب ایردوان نے کہا کہ وہ ان گونگے شیطانوں میں سے نہیں ہوں گے جو ظلم کے سامنے خاموش رہیں گے اور وہ غزہ کے مظلوم، استحصال اور مظلوم لوگوں کے لیے عدل و انصاف کی حمایت جاری رکھیں گے صدر ایردوان نےان خیالات کا اظہار دارالحکومت انقرہ میں آزادی کے شاعر مہمت عاکف ایرسوئے کی یاد میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

ایردوان نے ایک بار پھر ان نوجوانوں کو مبارکباد دی جنہوں نے 7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت پر ‘Say Stop’ کہہ کر رد عمل کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ وہ گونگے شیطانوں کی طرح نہیں ہوں گے جو ظلم کے سامنے خاموش رہتے ہیں، ایردوان نے اس بات پر زور دیا کہ وہ خاص طور پر غزہ میں قتل ہونے والے، استحصال زدہ اور مظلوم لوگوں کے لیے عدل و انصاف کی حمایت جاری رکھیں گے۔

ایردوان نے دہشت گردی کے خلاف جنگ جاری رکھنے پر بھی زور دیا ہے۔انہوں نے کہا کہ سب کو اس بات کا یقین ہونا چاہیے، جب تک ہماری آزادی کے خلاف حملے جاری رہیں گے، ہم اپنے مستقبل کی حفاظت کرتے رہیں گے۔

صدر مملکت نے اپنے خطاب میں اتحاد و یکجہتی کا پیغام دیا۔

انہوں نے کہا کہ ترکیہ ہمارا مشترکہ وطن ہے۔ یہ ہماری مشترکہ چھت ہے۔ ہم سب ایک ہیں، بھائی بھائی۔ “85 ملین افراد، ترکمان، کرد، سنی اور علوی کے طور پر، ہم سب ایک ہیں۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں