لبنان سے اسرائیل میں ٹینک شکن میزائل داغے گئے، شہری زخمی

یروشلم، لبنان کے اندر سے حزب اللہ دہشت گرد تنظیم کی طرف سے شمالی اسرائیل میں واقع گریک آرتھوڈوکس چرچ آف عقریت پرایک ٹینک شکن میزائل داغا گیا جس سے ایک شہری زخمی ہو گیا۔

اسرائیل ڈیفنس فورسز (آئی ڈی ایف) نے منگل کو یہ اطلاع دی۔ آئی ڈی ایف نے کہا، “کچھ وقت پہلے، شمالی اسرائیل میں گریک آرتھوڈوکس چرچ آف عقریٹ میں لبنان کے اندر سے ایک ٹینک شکن میزائل داغا گیا تھا، جس سے ایک شہری زخمی ہوگیا۔ طبی امداد فراہم کرنے کے لیے آئی ڈی ایف اور میگن ڈیوڈ ایڈوم کے اہلکاروں کو جائے وقوعہ پر روانہ کر دیا گیا۔

آئی ڈی ایف نے کہا کہ حزب اللہ دہشت گرد تنظیم شہری علاقوں اور مذہبی مقامات سمیت شمالی اسرائیل پر گولہ باری کرکے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کی قرارداد 1701 کی خلاف ورزی جاری رکھے ہوئے ہے۔

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں