فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری،چھ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی

غزہ ، فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی بمباری کے نتیجے میں چھ فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔ اسرائیلی فوج نے بدھ کی صبح مغربی کنارے کے شمال میں واقع پناہ گزین کیمپ پر یہ کارروائی کی۔

وزارت صحت نے جاری کردہ بیان میں کہا ہے اسرائیلی فوج کی بمباری کے نتیجے میں شہید اور شدید زخمی ہونے والوں کو طولکرم کے تھابیت ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔

فلسطینی خبر رساں ادارے وفا کے مطابق اسرائیلی فوج نے طولکرم قصبے کے قریب نور شمس پناہ گزین کیمپ پر بمباری کی۔ جس کے نتیجے میں چھ فلسطینی شہید ہوئے۔ واضح رہے نور شمس پناہ گزین کیمپ پر اسرائیلی فوج تعینات تھی۔

اسرائیلی فوج نے فلسطینی پناہ گزین کیمپ پر ہونے والی بمباری پر فی الحال تبصرہ کرنے سے انکار کیا ہے۔

وزارت صحت نے مزید بتایا کہ اسرائیل حماس جنگ شروع ہونے سے اب تک مغربی کنارے میں 300 سے زائد فلسطینی اسرائیلی فوج اور ناجائز یہودی بستیوں میں موجود یہودی آبادکاروں کے حملوں میں ہلاک ہو چکے ہیں۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں