منیلا، نومبر میں بحیرہ احمر میں یمن کے حوثی باغیوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے گئے تمام 17 فلپائنی ملاح محفوظ ہیں، یہ بات فلپائن کے تارکین وطن کارکنوں کے محکمے (ڈی ایم ڈبلیو) کے ایک اہلکار نے بدھ کو بتائی۔
ڈی ایم ڈبلیو کے انڈر سیکریٹری ہنس کیکاڈیک نے مقامی ٹیلی ویژن پر ایک انٹرویو میں کہا، ’’حوثی باغیوں کے زیر حراست 17 فلپائنی ملاحوں کو اپنے اہل خانہ سے رابطہ کرنے کی اجازت دی گئی ہے اور جہاز میں موجود تمام ملاح محفوظ ہیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ دفتر کو اطلاعات موصول ہوئی ہیں کہ جہاز ابھی بھی یمن کے ساحل سے کافی دور ہے، کچھ غیر ملکی حکومتیں 17 ملاحوں کی محفوظ رہائی اور واپسی کے لیے بات چیت جاری رکھے ہوئے ہیں۔
خیال ر ہے کہ نومبر میں بحیرہ احمر میں ایک کارگو جہاز میں فلپائن کے 17 ملاحوں کو یمن کے حوثی باغیوں نے یرغمال بنا لیا تھا۔مقامی میڈیا کے مطابق جہاز پر 25 افراد سوار تھے جن میں بلغاریہ، یوکرین، فلپائن، میکسیکو اور رومانیہ کے لوگ شامل تھے۔
یو این آئی۔ م ع۔ 1846