بیجنگ :عمارت میں آگ لگنے سے 4 افراد ہلاک، 5 اسپتال میں داخل

بیجنگ، چین کی راجدھانی بیجنگ کے چاؤیانگ ضلع کے ڈونگ سینڈیان گاؤں میں جمعرات کو علی الصبح ایک عمارت میں آگ لگنے سے چار افراد کی موت ہو گئی، جب کہ پانچ دیگر ہسپتال میں زیر علاج ہیں۔ یہ معلومات ژنہوا نے مقامی حکام کے حوالے سے دی ہے۔

ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا ہے کہ حادثہ الیکٹرک سائیکل میں آگ لگنے کے بعد پیش آیا۔ چویانگ ضلع کے فائر ڈیپارٹمنٹ کے مطابق، آگ صبح 3:43 بجے تک بجھا دی گئی اور 54 افراد کو بچا لیا گیا۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں