کانگو میں شدید بارشوں کے باعث کم از کم 300 افراد کی موت

کنشاسا، ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (ڈی آر سی) میں شدید بارشوں کی وجہ سے آنے والے سیلاب میں کم از کم 300 لوگوں کی موت ہو گئی ہے۔ ایک وزیر نے جمعہ کو یہ اطلاع دی۔

سماجی امور، انسانی معاملات اور قومی یکجہتی کے وزیر موٹنگا موتوایشائی نے ایک ہنگامی میٹنگ کے دوران بتایا کہ کم از کم 43,750 مکانات ڈیہہ گئے ہیں۔ انہوں نے صفائی اور صاف پانی کی کمی سے منسلک وبائی امراض کے خطرات سے بھی خبردار کیا۔

وزیر نے کانگو کے حکام سے متاثرین کی مدد کے لیے فوری طور پر فنڈز جاری کرنے کا مطالبہ کیا، ساتھ ہی ساتھ زمین پر انسانی امداد کی ٹیموں کی مدد کرنے کے لیے بین الاقوامی یکجہتی سے اپیل کی ہے۔

ستمبر سے مئی تک جاری رہنے والی بارش کے موسم کے دوران ڈی آر سی میں سیلاب اور لینڈ سلائیڈنگ عام ہے۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں