شام میں حماس کمانڈر ہلاک: اسرائیلی فوج

یروشلم، اسرائیلی فوج نے پیر کو شام میں حماس کے ایک کمانڈر کی ہلاکت کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ وہ اسرائیل کے خلاف حماس کے راکٹ حملوں کا انچارج تھا۔

فوجی ترجمان ڈینیئل ہگاری نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ “ہم نے (جنوبی) شام کے شہر بیت جان میں حسن عکاشہ کو ہلاک کیا۔” وہ حالیہ ہفتوں میں شام کی سرزمین سے اسرائیل کی طرف حماس کے راکٹ لانچ کے لئے ذمہ دار ایک اہم شخص تھا۔”

فوج نے ایک الگ بیان میں کہا کہ وہ “شامی سرزمین سے دہشت گردی کی اجازت نہیں دے گی اوراس کی سرزمین سے ہونے والی تمام سرگرمیوں کے لئے شام کو ذمہ دار ٹھہرائے گی۔”

یہ ہلاکت اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری مہلک تنازع کے درمیان ہوئی ہے، جو بنیادی طور پر حماس کے زیر انتظام غزہ کی پٹی میں جاری ہے۔

اس سے قبل پیر کے روز اسرائیل نے مبینہ طور پر لبنان میں حزب اللہ کی ایلیٹ رضوان فورس کے ایک سینئر کمانڈر وسام حسن تاویل کو ہلاک کر دیا تھا۔ تاہم اسرائیل نے اس واقعے پر کوئی تبصرہ نہیں کیا۔

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں