بلنکن نے اسرائیلی حکام کے ساتھ غزہ تنازع پر تبادلہ خیال کیا

یروشلم، امریکی وزیر خارجہ انٹونی بلنکن نے منگل کو تل ابیب میں اسرائیلی حکام کے ساتھ اسرائیل اور حماس کے درمیان جاری تنازعہ پر تبادلہ خیال کیا اور اسرائیلی فریق پر زور دیا کہ وہ غزہ میں شہریوں کی حفاظت کرے۔

گزشتہ سال اکتوبر میں اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ شروع ہونے کے بعد بلنکن کا اسرائیل کا یہ چوتھا دورہ ہے۔ عالمی برادری کو غزہ میں اسرائیلی حملوں پر تشویش ہے کیونکہ فلسطینی علاقے میں ہلاکتوں کی تعداد 23 ہزار سے تجاوز کر گئی ہے۔ اس سنگین انسانی بحران کے درمیان تقریباً 20 لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔

بلنکن کے دفتر کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان کے مطابق، اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو کے ساتھ اپنی ملاقات میں، بلنکن نے “مزید شہری نقصان سے بچنے اور غزہ میں شہری بنیادی ڈھانچے کی حفاظت کی اہمیت پر زور دیا۔” انہوں نے 7 اکتوبر جیسے حملے روکنے کے اسرائیل کے حق کو بھی دہرایا۔

یواین آئی/ژنہوا۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں