امریکی فورسز نے حوثی باغیوں کا ڈرون تباہ کیا

واشنگٹن، امریکہ اور اس کی اتحادی افواج نے یمن کے جنوبی بحیرہ احمر میں حوثی باغیوں کی طرف سے چھوڑے گئے ڈرون اور تین میزائلوں کو تباہ کر دیا ہے۔

امریکی سینٹرل کمانڈ (سینٹکام) نے بدھ کے روز ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ 9 جنوری کو مقامی وقت کے مطابق رات تقریباً 09:15 پر ایران کے حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے یمن کے جنوبی بحیرہ احمرمیں ایرانی ڈیزائن کردہ یواے وی (اوڈبلیو اے یو اے وی) ڈرون اور اینٹی شپ کروز نیز اینٹی شپ بیلسٹک میزائلوں سے حملہ کیا۔ یہ حملہ اس وقت کیا گیا تھاجب متعدد تجارتی بحری جہاز گزر رہے تھے۔

سینٹکام کے مطابق، امریکہ اور برطانیہ کے یو ایس ایس ڈِوائٹ ڈی. آئیزنہاور طیارہ بردار بحری جہاز اور امریکی ایف-18 لڑاکا جیٹ کی مشترکہ کوششوں سے 18 ڈرونز اور تین میزائلوں کو تباہ کردیا گیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی گروپ نے 19 نومبر سے اب تک بحیرہ احمر میں تجارتی شیپنگ لین پر 26 حملے کیے ہیں۔ امریکہ اور اس کے اتحادیوں نے گزشتہ ہفتے حوثیوں کو خبردار کیا تھا کہ اگر خطے میں حملے جاری رہے تو اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے۔

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں