واشنگٹن، سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ اگر وہ 2024 میں امریکی صدر کے طور پر دوسری مدت کے لیے منتخب ہوتے ہیں تو شمالی اوقیانوس معاہدہ تنظیم (ناٹو) کے تئیں ان کی وابستگی امریکہ کے ساتھ اس کے برتاؤ پر منحصر کرے گی مسٹر ٹرمپ نے بدھ کے روز آئیووا میں ٹاؤن ہال کے ایک پروگرام کے دوران کہا ’’یہ اس بات پر منحصر ہوگا کہ وہ ہمارے ساتھ منصفانہ برتاؤ کرتے ہیں یا نہیں‘‘ امریکہ کا فائدہ ہی اٹھایا گیا ہے۔
واضح رہے کہ مسٹر ٹرمپ ہمیشہ ناٹو ممالک کی جانب سے اتحاد میں شامل کئے جانے والے دفاعی اخراجات کی رقم کے تعلق سے شکوک و شبہات میں رہے ہیں، جب کہ خود امریکہ زیادہ تر ذمہ داری اٹھاتا ہے۔
یو این آئی ۔ این یو۔