لبنان کا کوئی گاوں ہماری عسکری دسترس سے باہر نہیں ہے: ہرزی حالوی

تل ابیب، اسرائیل کے فوجی سربراہ ہرزی حالوی نے کہا ہے کہ ان کے فوجی لبنان کے اندر کسی بھی گاؤں کو تباہ کر سکتے ہیں ،پورا لبنان ہماری فوج کی دسترس سے باہر نہیں ہے۔

اسرائیلی فوج 7 اکتوبر کو غزہ میں جنگ شروع ہونے کے بعد سے تقریباً ہر روز ایرانی نواز حزب اللہ کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ کر رہی ہے جو فلسطینی گروپ حماس کا ایک اہم اتحادی ہے۔

اسرائیل کے چیف آف اسٹاف ہرزی حالوی نے غزہ میں فوجیوں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محصور فلسطینی علاقے میں فوجی کارروائیوں نے یقین دلایا ہے کہ اگر ضرورت پڑی تو وہ لڑائی کو لبنان کی سرزمین تک لے جا سکتے ہیں۔

حالوی نے کہا کہ ہم نے غزہ میں جنگ لڑی ہے اس لیے ہم جانتے ہیں کہ لبنان میں کیسے اور کیا کرنا ہےجو کچھ آپ نے غزہ میں کیا اس کے بعد لبنان کا کوئی گاؤں ایسا نہیں ہے جہاں آپ داخل ہو کر اسے تباہ نہ کر سکیں۔

یاد رہے کہ اسرائیلی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جھڑپوں میں اب تک 28 لبنانی شہری،159 حزب اللہ ارکان اور 5 اسرائیلی شہری اور نو اسرائیل فوجی ہلاک ہو چکے ہیں۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں