ریو دی جنیرو، برازیل کے ریو دی جنیرو میں اتوار کے روز شدید بارش سے آنے والے بھیانک سیلاب کی وجہ سے کم از کم 11 لوگوں کی موت ہو گئی شہر میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے برازیلی میڈیا نے پیر کے روز یہ خبر دی نیوز پورٹل ‘جی آئی’ کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شہر کے شمالی علاقوں میں ہفتہ سے اتوار تک مسلسل بارشوں کے باعث سیلاب آیا اس قدرتی آفت میں کم از کم 11 افراد ہلاک ہو گئے میڈیا کے مطابق سیلاب کی تباہ کاریوں سے بسوں اور ٹرانسپورٹ کے دیگر ذرائع کا آپریشن بھی متاثر ہوا ہے۔ حکام نے پہلے سے طے شدہ تمام تقریبات منسوخ کر دی ہیں۔
اطلاعات کے مطابق شہر میں ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔
یو این آئی۔ م ش۔