بولیویہ میں سیلاب سے 6 لوگوں کی موت، 2 بچے لاپتہ

لاپاز، بولیویہ میں لاپاز حلقہ کے قصبہ ٹیپوانی میں اس ہفتے ہونے والی شدید بارشوں کے سبب آنے والے سیلاب میں چھ لوگوں کی موت ہوگئی اور دو نابالغ لاپتہ ہیں۔

پولیس کے آپریشنل چیف میجر وکٹر رمیریز نے ریاستی ٹیلیویژن چینل بولیویہ ٹی وی پر بتایا کہ اپنے گھر سے باہر نکلنے سے قاصر بزرگ شخص کی سیلاب کی وجہ سے موت ہوئی ہے اور سیلاب کے پانی کے سبب پیش آنے والے ایک ٹریفک حادثہ کے نتیجے میں ایک شخص کی موت ہو گئی۔

انہوں نے مزید کہا کہ منگل کے روز عوامی خدمت کی ایک گاڑی ندی میں گر گئی، جس سے چار افراد ہلاک ہو گئے۔

میونسپل ایمرجنسی آپریشن کمیٹی کے نمائندے ریکارڈو کلاروس نے صحافیوں کو بتایا کہ بارشوں اور ندیوں کی طغیانی سے سیکڑوں مکانات تباہ ہوگئے ہیں، ہزارو ہیکٹر فصلیں تباہ ہوگئی ہیں اور سڑکیں ٹوٹ چکی ہيں۔

مزید برآں، قصبے کو سیلاب سے بچانے کے لیے تعمیر کی گئی کنٹینمنٹ دیواریں اور ڈھانچے تباہ ہو گئے، جس سے زیادہ تباہی ہوئی۔

مسٹر کلاروس کے مطابق میونسپلٹی کا 80 فیصد حصہ سیلاب میں ڈوبا ہوا ہے اور سینکڑوں خاندانوں کے پاس کپڑوں کے علاوہ کچھ نہیں بچا ہے۔

بولیویہ کی حکومت نے متاثرہ خاندانوں کی مدد کے لیے امدادی آپریشن شروع کردیا ہے۔

یو این آئی۔ م ش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں