سعودی عرب اپریل میں عالمی اقتصادی فورم کا خصوصی اجلاس ہوگا

ریاض، سعودی عرب 28 سے 29 اپریل تک عالمی اقتصادی فورم کے خصوصی اجلاس کی میزبانی کرے گا وزیر اقتصادیات اور منصوبہ بندی فیصل علی ابراہیم نے جمعرات کے روز اس سلسلے میں اطلاع دی علی ابراہیم نے سوئس شہر ڈابوس میں ہونے والے ورلڈ اکنامک فورم میں کہا کہ “سعودی عرب میں عالمی اقتصادی فورم کے شرکاء کی میٹنگ 28-29 اپریل کو ہونے والی ہے اور اس میں عالمی تعاون، ترقی اور توانائی پر توجہ دی جائے گی۔”

ورلڈ اکنامک فورم کا 2024 ایڈیشن پیر سے جمعہ تک منعقد ہورہا ہے۔ اس تقریب میں 120 سے زائد ممالک سے 2,800 سے زائد مندوبین شریک ہورہے ہيں، جن میں کاروباری، سیاسی اور علمی حلقوں کی نمایاں شخصیات شامل ہیں۔

یو این آئی۔ م ش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں