اسلامی جہاد موومنٹ کی ‘نفسیاتی جنگ’ مہم کا نائب سربراہ مارا گیا، اسرائیل کا دعویٰ

یروشلم، اسرائیل کی دفاعی افواج (آئی ڈی ایف) نے جمعہ کو دعویٰ کیا ہے کہ اسلامی جہاد موومنٹ کی ‘نفسیاتی جنگ’ مہم کے نائب سربراہ غزہ کی پٹی پر ایک فضائی حملے میں مارے گئے ہیں۔

آئی ڈی ایف نے سوشل میڈیا پر کہا، “اسلامک جہاد موومنٹ کے ایک سینئر رکن وائل ابو فانونا جمعرات کو سدرن کمانڈ کی قیادت میں ایک فضائی حملے کے دوران مارے گئے۔”

اسرائیلی فوج نے ابو فانونا پر اسرائیل کے خلاف راکٹ حملوں کی ویڈیوز نشر کرنے اور اسرائیلی یرغمالیوں کے بارے میں معلومات پھیلانے کا الزام لگایا ہے۔ اطلاعات کے مطابق وہ اسلامی جہاد موومنٹ کے اندر کئی عہدوں پر فائز رہے، بشمول شمالی غزہ میں تحریک کے کمانڈر خلیل باتنی کے معاون۔

آئی ڈی ایف نے کہا کہ اس کی فوج اور بحریہ فلسطینی علاقوں میں مشترکہ کارروائیاں جاری رکھے ہوئے ہیں اور مبینہ دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر فضائی حملے کر رہے ہیں۔ مقامی حکام نے بتایا کہ غزہ میں اسرائیلی بمباری میں 24,600 سے زائد افراد ہلاک اور 61,000 سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں