چین میں اسکول کے ہاسٹلری میں آگ لگنے سے 13 لوگوں کی موت

بیجنگ، چین کے صوبہ ہینان کے نانیانگ شہر کے فانگ چینگ کاؤنٹی میں جمعہ کی رات ایک اسکول کے ہاسٹلری میں آگ لگنے سے تیرہ لوگوں کی موت کی تصدیق ہوئی ہے۔

مقامی افسران نے آج صبح یہ اطلاع دی۔

افسران نے بتایا کہ جمعہ کی رات 11 بجے مقامی فائر ڈپارٹمنٹ کو دوشو ٹاؤن کے یانشانپو گاؤں میں ینگکائی اسکول کے ہاسٹلری میں آگ لگنے کی اطلاع ملی۔ ریسکیو کارکن فوری طور پر موقع پر پہنچ گئے اور 11:38 پر آگ پر قابو پالیا گیا۔

انہوں نے کہا کہ ایک شخص زخمی ہے اور اس وقت اسپتال میں زیر علاج ہے اور اس کی حالت مستحکم ہے۔

مقامی افسران نے آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں