منیلا، فلپائن کے لگونا صوبے میں ایک مسافر جیپ کا بریک فیل ہونے سے دو افراد ہلاک اور 15 دیگر زخمی ہو گئے۔
مقامی میڈیا رپورٹس کے مطابق حادثہ جمعہ کو مقامی وقت کے مطابق شام 5 بجے کے قریب ناگکارلان شہر میں پیش آیا۔ اس دوران تیز رفتار جیپ بریک فیل ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو کر کئی گاڑیوں سے ٹکرا گئی۔ اس میں دو افراد ہلاک اور 15دیگر زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کو اسپتال میں داخل کرایا گیا۔
پولیس نے جیپ ڈرائیور کو حراست میں لے لیا۔
یواین آئی۔الف الف