جنوبی لبنان پر اسرائیل کا ڈرون حملہ،حزب اللہ کے دو ارکان ہلاک

بیروت، اسرائیلی ڈرون نے گزشتہ روز جنوبی لبنان کے قصبے بنت جبیل میں فوجی چوکی کے قریب ایک گاڑی کو نشانہ بنایا ۔

لبنان کی قومی خبر رساں ایجنسی کے مطابق ، ڈرون نے گاڑی پر میزائل داغا جس سے گاڑی اوراس کے قریب موجود ایک دیگر گاڑی بھی جل گئی۔

اس تناظر میں سلامتی ذرائع سے یہ بیان منسوب کیا جا رہا ہے کہ حزب اللہ کے دو جنگجو جنوبی لبنان میں ایک گاڑی پر اسرائیلی ڈرون حملے میں مارے گئے ہیں جبکہ ایک دیگرشخص فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا ۔

سکیورٹی ذرائع نے بتایا کہ اسرائیل کی سرحد کے قریب جنوبی لبنان پر تازہ ترین اسرائیلی حملے میں ہلاک ہونے والے حزب اللہ کمانڈروں کی شناخت نہیں ہو سکی ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ جنوبی لبنان کے علاقے کفرا پر اسرائیلی بمباری میں حزب اللہ کے ہلاک ہونے والے ایک شخص کا نام فضل سلیمان تھا جبکہ پانچ افراد زخمی ہوئے تھے۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں