ساؤ پالو، برازیل کے ساحل سمندر پر ایک مسافر کشتی پلٹنے سے چھ افراد ڈوب گئے اور چھ دیگر زخمی ہو گئے۔
فائر ڈپارٹمنٹ نے پیر کے روز بتایا کہ یہ حادثہ وسطی ریاست باہیا کے دارالحکومت سلواڈور کے میٹروپولیٹن علاقہ کے نزدیک خلیج سینٹس میں اتوار کی رات پیش آیا۔
گلوبو نیوز نیٹ ورک کے مطابق فائر ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے بتایا کہ دو افراد لاپتہ ہیں۔ مہلوکین میں ایک 7 سالہ لڑکا اور ایک 17 سالہ نوجوان شامل ہیں۔
بحریہ کے ترجمان کے مطابق، حکام نے یہ پتہ لگانے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا ہے کہ آیا کشتی پر جھگڑے کی وجہ سے یہ حادثہ پیش آیا کیونکہ یہ کشتی لوگوں کو دو کلومیٹر دور ایک پارٹی میں لے جا رہی تھی، اور آیا یہ کشتی مسافروں کو لے جانے کے واسطے تجارتی استعمال کے لیے سرٹیفائيڈ تھی۔
کشتی کے تباہ ہونے کے وقت اس پر سوار مسافروں کی صحیح تعداد معلوم نہیں ہے۔
یو این آئی۔ م ش۔