ایرانی صدر 24 جنوری کو ترکی کا دورہ کریں گے

تہران، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی اپنے ترک ہم منصب رجب طیب اردگان کی دعوت پر بدھ کے روز سرکاری دورے پر انقرہ روانہ ہوں گے۔ ایران کی سرکاری خبر رساں ایجنسی IRNA نے پیر کے روز یہ اطلاع دی۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ صدر رئیسی اعلیٰ سیاسی اور اقتصادی وفد کے ہمراہ ترکی کا اپنا پہلا دورہ کریں گے۔

رئیسی کی انقرہ آمد کے بعد دونوں صدور کی نجی ملاقات ہوگی، اس سے پہلے وہ ترک-ایران اعلیٰ سطحی تعاون کونسل کے آٹھویں اجلاس کی مشترکہ صدارت کریں گے اور مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کریں گے۔

رئیسی اور اردگان دونوں ممالک کے تاجروں اور کاروباریوں کے مشترکہ اجلاس میں بھی شرکت کریں گے۔

یو این آئی۔ م ش۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں