سیول، شمالی کوریا نے بدھ کی صبح بحیرہ اصفر کی طرف کئی کروز میزائل داغے۔
جنوبی کوریا کے جوائنٹ چیفس آف اسٹاف نے یہ اطلاع دی۔ انہوں نے کہا کہ شام سات بجے کے قریب شمالی کوریا نے بحیرہ اصفر کی سمت کئی کروز میزائل داغے۔
انہوں نے کہا کہ جنوبی کوریا اور امریکی انٹیلی جنس ایجنسیاں لانچ کی تفصیلات کا تجزیہ کرنے کے لیے کام کر رہی ہیں اور نگرانی کو بڑھادیا گیا ہے اور شمالی کوریا کی مزید سرگرمیوں پر نظر رکھی جا رہی ہے۔
یواین آئی۔ م س