غزہ پر اسرائیلی حملے میں 20 فلسطینی شہید، 150 زخمی

غزہ، غزہ شہر کے ایک اہم چوراہے کویت اسکوائر کے قریب مدد کے منتظر کم از کم 20 فلسطینی جمعرات کو اسرائیلی حملے میں مارے گئے۔

غزہ کی وزارت صحت نے یہ اطلاع دی۔ وزارت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ اسرائیلی حملے میں تقریباً 20 افراد ہلاک اور 150 زخمی ہوئے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ حملے میں بڑی تعداد میں لوگ شدید زخمی ہوئے ہیں جس کی وجہ سے ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔

مسٹر قدرا نے کہا کہ زخمیوں کو شہر کے الشفا میڈیکل کمپلیکس بھیجا گیا لیکن اسپتال کی محدود طبی صلاحیتوں کی وجہ سے ان سب کا علاج ہوسکے اس کا امکان کم ہے۔

عینی شاہدین نے ژنہوا کو بتایا کہ اسرائیلی فورسز نے غزہ کے رہائشیوں کے ایک اجتماع پر گولیاں اور گولے برسائے جس کے نتیجے میں بڑی تعداد میں ہلاکتیں ہوئیں اور لوگ زخمی ہوئے۔

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں