ترکی میں بس حادثے میں 6 افراد ہلاک، 33 زخمی

انقرہ، ترکی کے بحیرہ اسود کے علاقے کے کستامونو صوبے میں جمعہ کی صبح ایک بس حادثے میں کم از کم چھ افراد ہلاک اور 33 دیگر زخمی ہو گئے۔
ملک کے وزیر داخلہ علی یرلیکایا نے یہ اطلاع دی۔

مسٹر یرلیکایا نے ایکس پر اپنی پوسٹ میں کہا “بدقسمتی سے، استنبول اور سینوپ کے درمیان سفر کرنے والی ایک انٹرسٹی مسافر بس آج صبح تقریباً 0550 (مقامی وقت) پر کاسٹامونو ایگزٹ پر الٹ گئی، جس سے چھ افراد ہلاک اور 33 زخمی ہو گئے، جن میں سے تین کی حالت نازک ہے۔”

ترک وزیر کے ایکس اکاؤنٹ پر پوسٹ کی گئی ویڈیو فوٹیج میں ایک بس برفیلی سڑک پر الٹتی دکھائی دے رہی ہے۔

مقامی ڈیفنس ہیلتھ ایجنسی (ڈی ایچ اے) نے بتایا کہ بس کاستامونو کے ٹاسکوپرو ضلع کے الترلا گاؤں میں ایک کھیت میں ڈرائیور کے برف سے ڈھکی سڑک پر کنٹرول کھو دینے سے الٹ گئی۔

انہوں نے کہا کہ مسلح پولیس، فائر بریگیڈ اور ڈاکٹروں کی کئی ٹیمیں موقع پر روانہ کی گئی ہیں۔

قابل ذکر ہے کہ ترکی کا روڈ سیفٹی کا ریکارڈ خراب ہے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سال 2022 میں 1,97,000 سے زائد ٹریفک حادثات میں کل ملاکر 5,229 افراد ہلاک ہوئے۔

یو این آئی۔ م ع۔ 1505

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں