فلپائن میں آگ لگنے سے چار افراد ہلاک، ایک جھلسا

منیلا، فلپائن کی راجدھانی منیلا کے جنوب مشرق میں واقع صوبہ کوئزون کے لوسینا شہر کے ایک رہائشی علاقے میں جمعہ کی علی الصبح لگنے والی آگ میں چار افراد کی موت ہو گئی اور ایک جھلس گیا۔

اس حادثے کے باعث علاقے کے 15 مکانات جل کر راکھ ہو گئے۔

اسپاٹ رپورٹ میں لوسینا سٹی پولیس نے چار مرنے والوں کی شناخت کی ہے، جن میں ایک 72 سالہ اور ایک 65 سالہ شخص اور دو دیگر کی عمریں 18 اور 8 سال ہیں۔
یہ سب ایک گھر میں اکٹھے رہتے تھے۔

متاثرین گھر کے اندر پھنس گئے تھے اور ان کی باقیات فائر فائٹرز کو صفائی کے دوران ملی تھیں۔ ایک اور زخمی کو علاج کے لیے قریبی اسپتال لے جایا گیا۔

آگ مقامی وقت کے مطابق صبح 3:45 پر لگی اور فائر فائٹرز نے صبح 6:26 پر قابو پایا۔

فائر فائٹرز ابھی تک آگ لگنے کی وجہ جاننے کے لیے تحقیقات کر رہے ہیں۔

یواین آئی۔ ظ ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں