امریکہ نے 8.6 ارب ڈالر میں ایف-35 طیاروں کی ممکنہ فروخت کی منظوری دی

واشنگٹن، امریکی محکمہ خارجہ نے یونان کو ایف-35 لڑاکا طیاروں اور متعلقہ آلات کی ممکنہ فروخت کی منظوری دے دی ہے جس کی تخمینہ قیمت 8.6 ارب ڈالرہے۔

امریکی محکمہ دفاع نے یہ اطلاع دی ہے۔ محکمے نے ایک بیان میں کہا، “محکمہ خارجہ نے ایف-35 جوائنٹ اسٹرائیک فائٹر کنونشنل ٹیک آف اینڈ لینڈنگ (سی ٹی او ایل) طیاروں اور متعلقہ آلات کی یونانی حکومت کو 8.6 ارب ڈالر کی تخمینہ لاگت سے ممکنہ غیر ملکی فوجی فروخت کی منظوری دینے کا فیصلہ کیا ہے۔

یواین آئی۔ م س

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں