بیونس آئرس، ارجنٹینا کے بیونس آئرس میں کانگریس کی عمارت کے نزدیک حکومت مخالف مظاہرے کے دوران دو افراد کو حراست میں لے لیا گیا اور جھڑپوں میں 15 زخمی ہوگئے مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی ہے میڈیا کے مطابق دوسرے دن بھی لوگ کانگریس بلڈنگ کے سامنے جمع ہو رہے ہیں اس سے قبل یہ اطلاع دی گئی تھی کہ مظاہرین نے سڑک پر ٹریفک کو روک دیا اور قانون نافذ کرنے والے اہلکاروں نے ان کے خلاف لاٹھی، آنسو گیس اور ربڑ کی گولیوں کا استعمال کیا۔ سیکڑوں مظاہرین کانگریس کی عمارت کے سامنے جمع ہو گئے ہیں، جو صدر زیویر مائلی کی اصلاحات پر قانون سازوں کے فیصلے کا انتظار کر رہے ہیں۔
قومی کرنسی کی قدر میں کمی، مہنگائی میں تیزی سے اضافہ، تنخواہوں میں کمی سے بہت سے لوگ سڑکوں پر آنے پر مجبور ہوگئے۔
مسٹر مائلی نے دسمبر 2023 میں ہنگامی حکم نامے پر دستخط کیے جس میں تمام معاشی اور سماجی شعبوں میں 300 سے زیادہ اصلاحات کی تجویز پیش کی گئی، جس میں کارکنوں کے لیے پروبیشنری کی مدت کو آٹھ ماہ تک بڑھانا، آجروں کے لیے کئی جرمانے ختم کرنا اور بے روزگاری بھتہ کی اسکیم کو ختم کرنا شامل ہے۔ ملک کی تنظیموں نے ان تجاویز کو عدالت میں چیلنج کیا ہے۔
یو این آئی۔ م ش۔