غزہ، غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں ہلاک ہونے والے فلسطینی شہریوں کی تعداد بڑھ کر 27,238 ہو گئی ہے۔
حماس کے زیر انتظام وزارت صحت نے ہفتہ کو یہ اطلاع دی۔ وزارت کے ترجمان اشرف القدر نے ایک بیان میں کہا کہ گزشتہ سال 7 اکتوبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان تنازع شروع ہونے کے بعد سے اب تک 66,452 فلسطینی زخمی ہو چکے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فورسز نے 107 فلسطینیوں کو شہید اور 165 کو زخمی کیا۔
فلسطین کی سرکاری خبر رساں ایجنسی وفا کے مطابق ہفتے کے روز اسرائیل نے غزہ کے دیر البلاح اور رفاح میں گھروں پر فضائی حملے اور توپ خانے سے گولہ باری کی، جس میں کم از کم 24 فلسطینی ہلاک ہو گئے، جن میں بچے اور خواتین بھی شامل ہیں۔
یو این آئی۔ م ع۔ 2032