سینٹیاگو، وسطی چلی کے والپرائیسو علاقے کے جنگل میں لگی آگ سے مرنے والوں کی تعداد 99 ہو گئی ہے چلی کی قانونی طبی خدمات (ایس ایم ایل) نے اتوار کو یہ اطلاع دی ایس ایم ایل کے مطابق اب تک جمعہ کو لگی آگ سے متاثر ہونے والے 32 متاثرین کی شناخت ہو ئی ہے ایجنسی نے ایک ریلیز میں کہا ’’ایس ایم ایل کو والپرائیسو علاقے میں پیش آنے والے سانحے پر افسوس ہے۔‘‘ ایجنسی نے کہا کہ خطے میں تمام تکنیکی، طبی اور انتظامی ٹیمیں، سینٹیاگو کے پیشہ ور افراد کی مدد سے، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے میں مصروف ہیں۔
اسی دوران چلی کی نیشنل ڈیزاسٹر پریوینشن اینڈ رسپانس سروس کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین رپورٹ کے مطابق دارالحکومت سینٹیاگو سے تقریباً 100 کلومیٹر مغرب میں واقع والپرائیسو میں 11 ہزار ہیکٹر سے زائد رقبے پر پھیلے جنگلات تباہ ہو گئے ہیں۔
آگ پر قابو پانے کے لیے فوجیوں کو تعینات کرنے اور علاقے میں مزید وسائل بھیجنے کے لیے ہنگامی حالت کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ یہ آگ حالیہ دہائیوں میں ملک میں لگنے والی سب سے شدید آگ ہے۔
یو این آئی۔ این یو۔