السیسی نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری جنگ کے خاتمے کی اپیل کی

قاہرہ، مصر کے صدر عبدالفتح السیسی نے اسرائیل اور فلسطین کے درمیان جاری تنازعہ کو ختم کرنے اور مشرق وسطیٰ میں سلامتی اور استحکام کو بڑھانے کی اپیل کی ہے۔

مسٹر السیسی نے یہ بات یہاں فرانس کے وزیر برائے یورپ اور خارجہ امور اسٹیفن سیجورن کے ساتھ ملاقات کے دوران کہی۔

دونوں رہنماؤں کی ملاقات کے دوران ہونے والی گفتگو میں غزہ پٹی میں جاری جنگ اور یہاں رونما ہونے والی سنگین انسانی تباہی کے خاتمے کی اپیل کی گئی۔

دریں اثنا، دونوں ممالک کے رہنماؤں نے عالمی برادری کو ذمہ داری لینے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔

فرانس کے ایک وزیر نے کہا ہے کہ ان کا ملک مصر کے ساتھ مستقل جنگ بندی اور قیدیوں کے تبادلے پر ہم آہنگی کے لیے پرعزم ہے کیونکہ دونوں ممالک تنازعات کو روکنے کے لیے کوشاں ہیں۔

میٹنگ میں سوڈان، لیبیا اور بحیرہ احمر کی صورتحال اور دیگر سیاسی امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔

یو این آئی۔ این یو۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں