سینٹیاگو، چلی کے وسطی علاقے والپرائیسو کے جنگل میں لگی آگ میں مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 122 ہو گئی ہے۔
چلی کی حکومت نے منگل کو کہا کہ جنوبی امریکی ملک کی فرانزک ایجنسی ‘لیگل میڈیکل سروس’ کے مطابق 122 ہلاک شدگان میں سے صرف 32 کی شناخت ہو سکی ہے اور 40 لاشوں کا پوسٹ مارٹم کیا جا چکا ہے۔
جنگل میں لگی آگ بجھانے کے لیے فائر بریگیڈ کے عملے کو بڑے پیمانے پر تعینات کیا گیا ہے۔
والپرائیسوعلاقے میں آگ سے 11 ہزار ہیکٹر سے زائد اراضی جل کر خاکستر ہو گئی ہے اور چھ ہزار مکانات کو جزوی نقصان پہنچا ہے۔ فی الحال جنگل میں آگ لگنے کی وجوہات کی تحقیقات جاری ہیں۔
یواین آئی۔الف الف