کولمبیا میں فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار افراد ہلاک

بگوٹا، جنوبی امریکی براعظم کے شمال مغرب میں واقع کولمبیا کے پناما سرحدی علاقے میں پیر کو فوج کا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہوگیا جس کے نتیجے میں چار افراد ہلاک اور تین زخمی ہوگئے۔

مقامی میڈیا نے یہ اطلاع دی۔

فوجی ذرائع کے مطابق بلیک ہاک ہیلی کاپٹر ایک فوجی اڈے پر لینڈنگ کی مشقوں کے دوران گر کر تباہ ہوا۔ ہیلی کاپٹر میں عملے کے چار ارکان اور تین مسافر سوار تھے۔

کولمبیا کی نیشنل آرمی نے ایک بیان میں کہا، “کیو ٹی بنیشنل فوجی اڈے، انگوئیا، چوکو کے عمومی علاقے میں، ہمارا ایک ہیلی کاپٹر گر کر تباہ ہو گیا۔” “پاناما حکام نے بھی حادثے کی تصدیق کر دی ہے۔”

یواین آئی/ژنہوا۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں