جنوبی افریقہ میں ہیضہ کے 46 کیسز

جوہانسبرگ، جنوبی افریقہ میں یکم جنوری سے یکم فروری کے درمیان ہیضہ کے 46 کیسز ریکارڈ کیے گئے۔

جنوبی افریقہ کے وزیر صحت جو پھاہلا نے منگل کو پریس کانفرنس میں بتایا کہ لیبارٹری میں پانچ کیسز کی تصدیق ہوئی ہے اور ان میں سے تین کیسز پڑوسی ملک زمبابوے سے آئے ہیں، جو اس وقت اسہال کی بیماری کے پھیلاؤ سے لڑ رہا ہے، جب کہ دیگر دو بہن بھائی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ تصدیق شدہ کیسز میں سے چار صوبہ لیمپوپو میں پائے گئے اور دوسرے کی تصدیق صوبہ گوتینگ میں ہوئی۔

ہیضے کے انفیکشن کی منتقلی کو روکنے کے لیے کنٹرول کے اقدامات قائم کرنے کے لیے مقامی وبائی ردعمل کی ٹیموں کو فعال کر دیا گیا ہے۔

وزیر کے مطابق ہیضے کی بڑھتی ہوئی وباء کے پیش نظر تمام سرکاری اور نجی صحت کی سہولیات سے الرٹ رہنے کی درخواست کی گئی ہے۔

یواین آئی۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں