سوڈان اور جنوبی سوڈان کے متنازع علاقے میں تصادم، 37 شہری ہلاک

خرطوم، سوڈان اور جنوبی سوڈان کی سرحد پر واقع متنازع علاقے ابی میں اختتام الہفتہ کیے گئے حملوں میں 37 شہری اپنی جانوں سے ہاتھ دھو بیٹھے۔

تیل کی دولت سے مالا مال آبائی علاقے میں شہریوں کے خلاف حملے جاری ہیں جہاں جنوبی سوڈان اور سوڈان کا تنازع ہے۔

ابی میں مقامی حکام کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ ہفتے کے روز علاقے کے 4 دیہاتوں میں ہونے والے حملوں میں 19 افراد ہلاک ہوئے جبکہ اتوار کو 3 بچوں سمیت 18 افراد ہلاک ہوئے۔

بیان میں کہا گیا کہ ان حملوں میں جن میں درجنوں افراد زخمی اور 18 افراد کو اغوا کیا گیا، کم از کم ایک ہزار مویشی چرائے گئے اور کئی دکانوں میں لوٹ مار کی گئی ۔

جنوبی سوڈان کی وارپ ریاست میں سرگرم مسلح نسلی گروہوں کو ان حملوں کا ذمہ دار ٹھہرایا جاتا ہے۔

گزشتہ ہفتے ابی کے علاقے میں، جہاں نسلی تنازعات ہوئے تھے، اقوام متحدہ کے 2 امن فوجیوں سمیت 53 افراد ہلاک ہوئے تھے۔

سوڈان اور جنوبی سوڈان کے درمیان 2005 میں طے پانے والے امن معاہدے کے ساتھ یہ طے پایا تھا کہ ابی کے علاقے کی حیثیت کا تعین مذاکرات کے ذریعے کیا جائے گا، لیکن کوئی نتیجہ برآمد نہیں ہوا تھا۔

2011 میں جنوبی سوڈان کی آزادی کے باوجود ابی کے علاقے کی حیثیت ابھی تک حل نہیں ہو سکی ۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں