چلی کے جنگلات میں آتشزدگی سے ہلاکتوں کی تعداد بڑھ کر131 ہو گئی

سینٹیاگو، چلی میں ویلپارائیسو علاقے میں جنگل میں لگی آگ سے مرنے والوں کی تعداد بڑھ کر 131 ہو گئی ہے۔

ملک کی لیگل میڈیکل سروس (ایس ایم ایل) نے منگل کو یہ اطلاع دی۔

ایجنسی نے ایک بیان میں کہا کہ مرنے والوں میں سے 35 کی شناخت کر لی گئی ہے، جب کہ طبی اور تکنیکی ٹیموں نے 82 پوسٹ مارٹم کیے ہیں۔ آٹھ لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی گئی ہیں۔

ایجنسی نے کہا، “ایس ایم ایل اس سانحے کے متاثرین کے خاندانوں کے ساتھ اپنی تعزیت کا اعادہ کرتا ہے اور متاثرہ افراد کو فوری ردعمل فراہم کرنے کے لیے جلد از جلد کارروائی جاری رکھنے کے اپنے عزم کو برقرار رکھتا ہے۔”

گزشتہ جمعہ کو مختلف وجوہات کی وجہ سے جنگل میں لگی آگ اب بھی جاری ہے۔ آتشزدگی نے والپرائیسو علاقے میں مختلف مقامات پر 9700 ہیکٹر سے زیادہ اراضی کو جلا دیا ہے۔

یواین آئی/ژنہوا۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں