غزہ، غزہ جانے والے انسانی امداد کے ٹرکوں پر انتہاپسند اسرائیلیوں نے حملہ کر دیا۔
انتہا پسند یہودی آبادکاروں نے کرم ابوسالم بارڈر کراسنگ بلاک کردی جس کی وجہ سے انسانی امداد غزہ میں داخل نہیں ہو سکی۔
غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق غزہ کے خلاف اسرئیلی فوجیوں اور اسرائیلی آبادکاروں کی جارحیت جاری ہے۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کرم ابو سالم سے غزہ جانے والی امداد پر اسرائیلی آبادکاروں نے حملہ کیا، سیکڑوں آبادکاروں نے امدادی ٹرکوں پر حملہ کر کے غزہ جانے سے روک دیا۔
دوسری جانب شمالی غزہ میں آج 3 معصوم بچے کچھ کھانے کو نہ ملنے پر شہید ہوئے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق غزہ کے لاکھوں فلسطینی بدترین قحط کے دہانے پر پہنچ چکے ہیں۔
واضح رہے کہ اسرائیلی فوج کی جانب غزہ میں شدید بمباری سے24 گھنٹوں میں اب تک 110 سے زیادہ فلسطینی شہید ہوگئے۔
7 اکتوبر سے غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں اب تک 27 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 65 ہزار سے زائد زخمی ہو چکے ہیں۔
اقوام متحدہ کے مطابق اسرائیلی حملوں کے باعث غزہ ناقابل رہائش ہو چکا ہے اور غزہ کی 80 فیصد سے زائد آبادی نقل مکانی کر چکی ہے۔
یو این آئی۔ ع ا۔