کنشاسا، ڈیموکریٹک ریپبلک آف کانگو (ڈی آر سی) کے دارالحکومت کنشاسا میں واقع ایک پیری فیرل کمیون کمبانسیکے میں جمعرات کو ایک سڑک حادثہ میں کم از کم 18 افراد ہلاک ہوگئے۔
ایک مقامی عہدیدار نے یہ اطلاع دی۔
کمبانسیکے کے میئر جینوٹ کینن کے مطابق این ڈیجیلی ایئرپورٹ سے آنے والے ایک ٹرک نے ایک منی بس کو ٹکر مار دی۔ بس لوممبا کے مرکزی بلیوارڈ میں شہر کے مرکز کی طرف داخل ہونے کی کوشش کر رہی تھی۔
مقامی حکام کے مطابق، لاشوں کو لیمیٹ کے آس پاس کے کمیون میں واقع ایک ہسپتال کے مردہ خانے میں لے جایا گیا۔
یواین آئی/ژنہوا۔الف الف