نیٹو خیالی روسی خطرہ پیدا کر رہا ہے: پوتن

ماسکو، روس کے صدر ولادیمیر پوتن نے کہا کہ نارتھ اٹلانٹک ٹریٹی آرگنائزیشن (نیٹو) اپنی ہی آبادی کو خوفزدہ کرنے کے لیے ایک خیالی روسی خطرہ پیدا کر رہا ہے۔

مسٹر پوتن نے یہاں جاری کردہ ایک بیان میں کہا، ’’وہ اپنی ہی آبادی کو ایک خیالی روسی خطرے سے ڈرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ یہ ایک واضح حقیقت ہے۔

انہوں نے کہا کہ روس کو پولینڈ اور لٹویا سمیت دیگر ممالک میں کوئی دلچسپی نہیں ہے۔

مسٹر پوتن نے کہا کہ روس پولینڈ میں صرف اسی صورت میں فوج بھیج سکتا ہے جب پولینڈ روس پر پہلے حملہ کرے۔

یواین آئی/اسپوتنک۔الف الف

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں