کنیڈا کے شہر ٹورنٹو میں فائرنگ سے دو ہلاک ،متعدد زخمی

خبراردو :

کنیڈا کے شہر ٹو رنٹو میں ایک حملہ آور کی فائرنگ سے کم از کم 15افراد زخمی ہوئے ،اورد دو ہلاک ہوئے ہیں جن میں حملہ آور بھی شامل ہے ۔حملہ آور کی فائرنگ سے ایک ہلاک وہیں زخمیوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے ۔

بی بی سی نیوز کے مطابق واقع کی اطلاع ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی ،جس کے بعد فائرنگ کے تبادلے میں حملہ اور کو مار گرایا گیا ۔

پولیس کا کہنا ہے کہ انہیں رات ۱۰ بجے گریگ ٹاون میں حملے کی اطلاع ملی ،جس کے بعد پولیس اہلکاروں کی ایک ٹیم روانہ کی گی۔

پولیس کے مطابق زخمیوں کو علاج کے لئے ہسپتال لے جایا گیا ہے ابھی ان کی حالت پر فی الحال کچھ بھی نہیں کہا جا سکتا ۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں