نیپال میں دو ٹریفک حادثات میں 20 افراد ہلاک

کھٹمنڈو، نیپال میں گزشتہ دو دنوں کے دوران دو ٹریفک حادثات میں 20 لوگوں کی موت ہو گئی اور کئی دیگر زخمی ہو گئے۔

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو جانے والی ایک مسافر بس جمعرات کی علی الصبح ضلع کپل وستو میں دریا میں گر گئی جس کے نتیجے میں 10 افراد ہلاک اور دیگر تمام زخمی ہو گئے۔

مقامی پولیس اہلکار ہری بہادر اولی نے شنہوا کو بتایا، “زخمیوں میں سے چھ کو فارغ کر دیا گیا ہے، جب کہ 24 دیگر مختلف اسپتالوں میں زیر علاج ہیں۔”

ایک اور واقعے میں، بدھ کو پالپا ضلع میں ایک اوور لوڈ جیپ ہائی وے سے پھسل گئی، جس کے نتیجے میں آٹھ افراد موقع پر ہی ہلاک اور 16 زخمی ہو گئے۔ زخمیوں میں سے دو علاج کے دوران دم توڑ گئے۔

نیپال میں ہر سال سیکڑوں افراد سڑک حادثات میں جان سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔

یو این آئی۔ ع ا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں