میانمار میں کار حادثے میں سات افراد ہلاک

یانگون، میانمار کی جنوبی ریاست مون میں جمعرات کو لاری اور پرائیویٹ کار کے درمیان تصادم میں سات افراد کی موت ہو گئی۔

میانمار کے فائر ڈپارٹمنٹ نے بتایا کہ حادثہ مقامی وقت کے مطابق صبح 5 بجے کے قریب پیش آیا۔ مون ریاست کے تھاٹن ٹاؤن شپ میں ایک لاری کے کار سے ٹکرانے سے سات افراد ہلاک ہو گئے اور کار لاری کے نیچے دب گئی۔

مو کاؤنگ ریسکیو آرگنائزیشن کے ایک اہلکار نے بتایا کہ پروباکس کار میں سوار تمام سات افراد جائے واقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔

انہوں نے کہاکہ “دو لاشیں نکالی جا سکیں، جبکہ باقی لاشیں لاری کو اٹھانے اور کار کی چھت کو کاٹنے کے بعد نکالی گئیں۔”

اس واقعہ سے متعلق معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔
یواین آئی۔ ظ ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں