غزہ کی پٹی میں اسرائیلی حملوں میں 70 شہری مارے گئے

غزہ، غزہ کی پٹی پر اسرائیلی حملوں کی وجہ سے 70 سے زیادہ شہری مارے گئے ہیں۔

فلسطینی میڈیا نے پیر کو طبی شعبے کے ذرائع کے حوالے سے بتایا کہ اسرائیل نے نصیرات پناہ گزین کیمپ، جویدہ کے علاقے اور دیر البلاح شہر کو نشانہ بنایا۔

واضح رہے کہ 7 اکتوبر 2023 کو فلسطینی تحریک حماس نے غزہ سے اسرائیل پر بڑے پیمانے پر راکٹ داغے اور اسرائیلی سرحد پر حملہ کیا، جس کے نتیجے میں 1200 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔ حماس کے جنگجو اس دوران تقریباً 240 افراد کو یرغمال بنا چکے تھے۔ اس کے بعد اسرائیل نے جوابی حملے شروع کیے، غزہ کی مکمل ناکہ بندی کا حکم دیا اور حماس کے جنگجوؤں کو ختم کرنے اور یرغمالیوں کو بچانے کے بیان کردہ ہدف کے ساتھ فلسطینی علاقوں میں زمینی حملے شروع کر دیے۔

مقامی حکام نے بتایا کہ غزہ کی پٹی میں اب تک تقریباً 28,900 افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

یواین آئی۔ ظ ا

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں